اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں ایشیا افریقہ سربراہی اجلاس کے موقع پر جاپان کے وزیراعظم سے گفتگو میں، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مہم میں مشترکہ تعاون کی ضرورت پر تاکید کی۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردی کی اہم وجوہات غربت اور ترقی کا فقدان ہے اور ایران و جاپان، اپنے مشترکہ تعاون سے غربت کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
صدر مملکت نے یمن کی صورتحال اور اس ملک کے لئے انسانہ دوستانہ امداد کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ علاقے میں امن و استحکام، پوری دنیا کے مفاد میں اور جنگ و کشیدگی عالمی برادری کے نقصان میں ہوگی اور اپنے اس نقطہ نظر کے ساتھ ایران، ہر طرح کے مشترکہ تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے۔
اس ملاقات میں جاپان کے وزیراعظم شینزوآبہ نے بھی تہران اور ٹوکیو کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے علاقے میں ایران کے تعمیری کردار پر تاکید کی اور کہا کہ علاقائی و عالمی مسائل کے بارے میں دونوں ملکوں کے درمیان تبادلہ خیال کا عمل جاری رکھے جانے کی ضرورت ہے۔




.......
/169